سری نگر :مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں نے پنڈت خاتون کی آخری رسوم ادا کرکے حیران کردیا،اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیگام گاؤں میں مقامی مسلمانوں نے مذہبی ہم آہنگی، انسانیت اور کشمیریت کی عمدہ مثال قائم کی ہے جہاں وہ ایک عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں پیش پیش رہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر رسیدہ راجپوت ہندو خاتون لاجونتی دیوی کا جوں ہی انتقال ہوا تو یہ خبر سُنتے ہی مقامی مسلمان غمزدہ کنبوں کی ڈھارس بندھانے پہنچ گئے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جب مذکورہ خاتون کی موت واقع ہونے کی خبر گاؤں میں پھیل گئی تو گاؤں کے سارے لوگ ان کے گھر پر جمع ہوئے اور رات بھر وہیں ٹھہرے رہے تاکہ لواحقین کی ڈھارس بندھائیں’۔
–
مقامی مسلمانوں نے انہیں تنہا ہونے کا احساس تک نہیں ہونے دیا۔ پورا گاؤں رات بھر ہمارے ساتھ تھا۔مقامی لوگوں نے ہی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے کے لیے سارے انتظامات کئے۔ واضح رہے کہ مقامی مسلمانوں نے ہندو خاتون کی آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر دنیا کو پیغام دیا کہ وہ ہندو مسلم بھائی چارے کی شمع بھی فروزاں رہے