اپوزیشن کی ریڈ زون تک مارچ کرنے کی منصوبہ بندی ہے،سپیشل برانچ کی رپورٹ میں دعویٰ

سری نگرہائی وے پرجے یوآئی کا ممکنہ دھرنا، اسلام آبادہائیکورٹ کا حکم آ گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ انتظامیہ این اوسی کی خلاف ورزی پرسختی سے نمٹے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پرحکم جاری کیا ،عدالت نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں،سیاسی جماعتیں اوررہنماقانون پرعمل درآمدکےپابندہیں،چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا تحریر کردہ فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے

قبل ازیں تحریک عدم اعتماد سے پہلے سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے رپورٹ جمع کرا دی

رپورٹ میں کہا گیا کہ جے یو آئی نے سری نگر ہائی وے بلاک نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی یقین دہانی کے باوجود جے یو آئی سرینگر ہائی وے اور سروس روڈ بند کرنا چاہتی ہے،سری نگر ہائی وے اور سروس روڈ بند کرنے پر جے یو آئی کوشوکاز نوٹس جاری ہوچکاشوکاز نوٹس پر جے یو آئی سیکریٹری نے سری نگر ہائی وے بند نہ کرنے کا خط لکھا ہے، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق ریڈ زون تک مارچ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،مرکزی شاہراہیں بند کرنے اور ریڈ زون داخلے سے عوام کے جان و مال کو خطرہ ہے،این او سی کی خلاف ورزی سے اسلام آباد امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے،عدالتی حکم پرسری نگر ہائی وے سمیت تمام سروس روڈز کھلی رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا،سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی سپریم کورٹ میں شاہراہیں بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی،

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث وفاقی دارالحکومت کے ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو جبکہ سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی، ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہوں گے، ریڈ زون تک کسی کو بھی نہیں جانے دیا جائے گا

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے آبائی حلقے ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے،جے یوآئی مارچ کے شرکاجنوبی وزیرستان، درازندہ، ٹانک انٹر چینج پر جمع ہونگے مولانا فضل الرحمان عبد الخیل سے قافلہ کی صورت میں مارچ میں شریک ہونگے

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

https://baaghitv.com/mehngsi-mulkso-mstvh-mrhngsi-kksptsn-dsy-nsjstsk-ks-smrvh-hsy-msrysm/

Shares: