اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد
سٹی کورٹ کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی پرمختلف الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سٹی کورٹ کراچی نے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اوردیگرپر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان نے سٹی کورٹ کراچی میں صحت جرم سے انکار کر دیا ،عدالت نے 13فروری کوگواہ طلب کر لئے،حلیم عادل شیخ نے سعید غنی پر ٹاک شومیں منشیات فروشی اوردیگرالزامات عائد کیے تھے

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد ہوگئی ہے ،حلیم عادل شیخ نے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے،اگر الزامات ثابت نہ کرسکے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ڈاکٹررضوان کی رپورٹ کا جو حوالہ دیا گیا وہ غلط ہے رپورٹ میں میرے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی ہے رپورٹ سے متعلق میں نے وزیر اعلی ٰ کوآگا ہ کیا،وزیر اعلی ٰسندھ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی میں اور میرا بھائی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے کمیٹی نے کہا کہ سعید غنی اور بھائی پر جو الزامات لگائے ہیں وہ غلط ہیں،

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرامتیاز شیخ پر بھی لگائے گئے الزامات غلظ ثابت ہوئے، کبھی کسی پرالزامات نہیں لگائے،ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ بے بنیاد ہے یہ بھی الزام لگایا گیا کہ میں کراچی میں زمینوں پر قبضہ کروایا ، وفاقی حکومت نے ملک میں مہنگائی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عوامی مسائل کے حل پر وفاقی حکومت توجہ نہیں دے رہی بجلی،گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،پولیس ٹرانسفر پوسٹنگ میں مداخلت نہیں کرتا

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

زیادہ غیرت مند تو پرویز خٹک نکلے، سعید غنی

Shares: