پاک فوج کے پاس مشینری موجود، جائیں ان سے مدد لیں،نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ

0
32

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور اب تک نہ گرانے پراظہار برہمی کیا ، چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی ،عدالت نے نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کے مکینوں کو بولنے سے روک دیا

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک نسلہ ٹاور ختم ہوگیا صرف گرانے کا مسئلہ ہے کمشنر کراچی ایک ہفتہ میں گرا کر رپورٹ دیں ،عدالت نے نسلہ ٹاور کی بجلی اور پانی کے کنکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر کراچی پیش ہوکر رپورٹ پیش کریں ،ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایسی کوئی مشینری نہیں جس سے فوری طور پر بلڈنگ کو گرایا جائے، سپریم کورٹ نے کہا کہ پاک فوج کے پاس مشینری موجود ہے، جائیں ان سے مدد لیں،

@MumtaazAwan

ٹاور کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ منظرعام پرآئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 30جولائی 2013کو ایس بی سی اے نے 15منزلہ بلڈنگ پلانگ کی منظوری دی 2013 میں ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر عرف کاکا تھے اہم شخصیات نے نسلہ ٹاورگرانے سے روکنے اور نمائشی کارروائی کیلئے زور دیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مختار کار فیروزآباد نے اضافی رقبہ پلاٹ میں شامل کرنےکی منظوری دی نسلہ ٹاورکا 780گزکاپلاٹ سندھی مسلم سوسائٹی نے1951 میں الاٹ کیا اور چیف کمشنرکراچی نے1957 میں مذکورہ پلاٹ میں 264 گز اضافے کی منظوری دی رپورٹ کے مطابق 1980میں شارع فیصل کے دونوں جانب20فٹ کارقبہ پلاٹس میں شامل کردیاگیا ، شاہراہ قائدین فلائی اوورتعمیر کے دوران77فٹ رقبہ پلاٹ میں شامل کیاگیا اور اضافے کے بعد نسلہ ٹاور کا پلاٹ بڑھ کر1121مربع گز ہوگیا۔

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

Leave a reply