پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

0
124

پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ میں نئے فضائی اثاثوں کی شمولیت کی تقریب ہوئی،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایئر کرافٹس اورخود کارڈرونز فضائی فلیٹ میں شامل ہوئے ہیں.

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق خود کارڈرونزکا حصول پاک بحریہ کے آئندہ منصوبوں کاحصہ ہے،اس حوالہ سے ہونے والی تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، نیول چیف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ ایئرکرافٹس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا، ایئرکرافٹس کی شمولیت سےآپریشنزکومزید وسعت حاصل ہوگی،

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔ فلیٹ یونٹس کی مسابقاتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے

Leave a reply