پاکستان میں کوئی اور کام نہیں ہوتا صرف آبادی بڑھتی ہے،شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی اور کام نہیں ہوتا صرف آبادی بڑھتی ہے،

وزیر داخلہ شیخ رشید کی کالج فار ویمن ڈھوک منگھٹال آمد ہوئی ،شیخ رشید نے کالج میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہال کا افتتاح کردیا، اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تومجھےاستعفیٰ دینا پڑا،خواہش تھی راولپنڈی کے ہرعلاقے میں لڑکیاں تعلیم حاصل کریں ،راولپنڈی میں آج لڑکیوں کے لیے تعلیمی معیار بہترین ہوگیا ہے راولپنڈی میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے آخری کالج تعمیرکرواوں گا،مختصر عرصے میں راولپنڈی میں 3خواتین کے کالجز تعمیر کرواچکے ہیں، ملکی ترقی کے لیے تعلیم کا فروغ ضرور ی ہے ہم نے 20 سال کی پلاننگ کی،3 یونیورسٹیاں،7 کالج شامل ہیں، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کو عام کرنا ہو گا،ملک کی آبادی بڑھ رہی ہے، پاکستان میں کوئی اور کام نہیں ہوتا صرف آبادی بڑھتی ہے، ہم نے بیس سال کی منصوبہ بندی پنڈی کے لئے کی، اللہ جس سے چاہے کام لیتا ہے، ہم نے ساٹھ تعلیمی ادارے بنائے ہیں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا،خون خرابے کامخالف ہوں ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے میں شامل ہوں، میرے دستخط ہیں ،عمران خان 5 سال پورے کریں گے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو تو اچھا ہوگا،اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے سوچ سمجھ کر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کیا، افغانستان میں جاری صورتحال کے براہ راست اثرات پاکستا ن پر مرتب ہوں گے حکومتی مدت کے آخری دن تک عمران خان کا ساتھ دوں گا،پاکستان کی بھارت سے میچ کی فتح پر میں نے کہا تھا میرا فائنل تو ہوگیا بھارتی میڈیا نے مجھ پر 6دن تک پروگرام کیا ،میرا فائنل تو اسی دن ہوگیاتھا جس دن بھارت کو میچ میں شکست ہوئی غربت کو ختم کرنا ہے تو ہمیں ملک میں تعلیم کو عام کرنا ہوگا،

@MumtaazAwan

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

وزیراعظم کی سپریم کورٹ پیشی، شیخ رشید نے پہنچتے ہی بڑا بیان دے دیا

Comments are closed.