پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

0
53

پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ آزادای اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی آزادی اظہار کی آڑ میں امت مسلمہ کے جذبات مجروح کیا گیا۔ ڈنمارک کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں مسلم مخالف شدت پسند سیاسی رہنما راسموس پالودان نے ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کا نسخہ شہید کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے شکار شخص نےڈنمارک میں بھی اشتعال انگیز حرکت دہرائی ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، نسل پرستی اور اسلاموفوبيا کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں؛
مزید یہ بھی پڑھیں
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نفرت پھیلانے والوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، پاکستان نے اپنی تشویش سے ڈینش حکام کو آگاہ کر دیا ہے، ڈینش حکام پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خيال رکھيں اور نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی کارروائیاں روکنے کيلئے اقدامات کئے جائیں۔

Leave a reply