پاکستان میں کرونا سے اموات بڑھنے لگیں

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 12 اموات ہوئی ہیں جبکہ 624 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار535 ہوگئی ہے۔ جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد3لاکھ 16ہزار351 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد3 لاکھ ایک ہزار228 ہوگئی ہے اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8ہزار528 ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار936ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبرپختونخوا میں38 ہزار141، بلوچستان میں 15 ہزار439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 کرونا مریض سامنے آئے ہیں

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 245 اور سندھ میں 2 ہزار 531 ، خیبر پختونخوا میں ، ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 اموات ہوچکی ہیں

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

یہ مودی کا بھارت ہے، گائے کا پیشاب پینے والا اب یہ کچھ بھی کرنے لگا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے،

این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

Leave a reply