پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی،مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر آئینی و غیر قانونی ہے،
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا اصل مقصد وفاقی وزراء کو تحفظ دینا، مستقبل میں خود کو احتساب سے بچانا ہے اور نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرنا ہے، حکومت شہادتوں کے مروجہ قوانین کی بھی خلاف ورزی کررہی ہے نواز لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کا ہر دور اقتدار تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے، موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے ملک کئی دہیاں پیچھے چلا گیا ہے،مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ فرنس آئل لابی کو خوش کرنے کیلئے ایل این جی پر جانتے بوجھتے ہوئے اپنی نالائقی اور نااہلی سے ملک کا اربوں روپے کا نقصان کرنے والے آرڈیننس کے ذریعے اپنے لئے این آر او لیا جارہا ہے
مئی 2017 میں کل مارکیٹ کی مالیت 100 بلین ڈالر تھی۔ آج یہ صرف 45 بلین ڈالر ہے – نیا پاکستان میں 55 بلین ڈالر ختم غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ سے باہر نکلنے میں راہنمائی کر رہے ہیں۔ ملکی سرمایہ کار بھی پیچھے نہیں ہیں۔ پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی۔ 1/2
— MaizaHameedMNA (@MaizaHameedMNA) October 11, 2021
مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلیاں کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ہے، نیب خود کرپشن کا سب سے بڑا محافظ ہے، آرڈیننس پر آرڈیننس نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا، پی ٹی آئی حکومت کی لو ٹ مار کو بچانے اورکر پش کو تحفظ دینے کیلئے نیب قوانین سے کھلواڑ کیاجا رہاہے۔ مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی اب ساری توجہ اصل مسائل کی بجائے اپنا جعلی اقتدار بچانے پر مرکوز ہے ملکی خدمت سے عاری نااہل حکمرانوں کو عوام مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان اوراس کے کر پٹ وزیر مشیر اور اے ٹی ایم والے کھل کر سامنے آ چکے ہیں پینڈورا پیپرزمیں حکومتی کابینہ کے نام سامنے آ نے پر نیب کیو ں خامو ش تما شا ئی کا کردار ادا کررہی ہے۔ مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں حکومت مافیاز کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور خون ریزی دیکھنے میں آئی۔ ایک اور تباہ کن دن میں مارکیٹ تقریبا 700 پوائنٹس گر گئی۔ اسٹاک مارکیٹ کی گھبراہٹ بنیادی طور پر سیاسی اور معاشی محاذوں پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہے۔ موازنہ کے طور پر ، مئی 2017 میں کل مارکیٹ کی مالیت 100 بلین ڈالر تھی۔ آج یہ صرف 45 بلین ڈالر ہے – نیا پاکستان میں 55 بلین ڈالر ختم غیر ملکی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ سے باہر نکلنے میں راہنمائی کر رہے ہیں۔ ملکی سرمایہ کار بھی پیچھے نہیں ہیں۔ پاکستان نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی وہ معیشت کو ٹھیک کرنے آئے تھے۔ نتائج دیکھیں۔ یہ صرف بدتر ہو جائے گا.
تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے
وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید
جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید
حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید
پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید
خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید
سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید
تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید
عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید
عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید
عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید
سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم سے مسکراہٹ بھی چھین لی گئی ،مائزہ حمید
وزیر اطلاعات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مائزہ حمید
عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید