سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں‌ میں تیزی آ گئی ہے، دو روز میں 3 حملے کر دیئے گئے

تازہ ترین حملے میں خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کے شہر جازان کے کنگ عبداللہ ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا، حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں چھ سعودی شہری، 3 بنگلہ دیشی اور ایک سوڈانی شہری شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایئر پورٹ کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، ترجمان عرب اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے شہریوں اور املاک کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم ہیں شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب آپریشنل اقدامات کیے جا رہے ہیں

حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملے کے نتیجے میں ایئر پورٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایئر پورٹ کے کچے شیشے ٹوٹے ہیں، جبکہ دیوار بھی گر گئی ہے،سعودی عرب کی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک معمول پر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیت کی طرف آنے والے ایک بیلسٹک میزائل اور 2 ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا۔اس سے قبل جمعرات کو بھی سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مبینہ حوثی ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جازان میں ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت کی ہے. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان حوثی عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے حملے سے جازان ائیر پورٹ کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں،ایسے حملے سعودی عرب اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،پاکستان ایسے خطرات کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ،

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

2015 کے بعد سے یمن کے حوثی باغی سعودی عرب کے اندر فوجی تنصیبات اور تیل کے اہم دھانچوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،

Shares: