پاکستان کی ڈرامہ انڈسری جس میں اپنی ثقافت کے رنگ غائب

0
56
Drama Industry

پاکستان کی ڈرامہ انڈسری جس میں اپنی ثقافت کے رنگ غائب

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو لولی وڈ سے کافی بہتر سمجھا جاتا ہے اور پاکستانی فلموں کی بہ نسبت ڈرامے ناصرف پاکستان بلکہ باہر بھی کافی پسند کیئے جاتے ہیں لیکن آج پاکستانی ڈراموں میں بجائے اپنی ثقافت دکھانے کے ہمیشہ بیرونی زندگی اور لائف اسٹائل دکھایا جاتا ہے۔ پہلے ڈرامے جیسے ڈرامہ سسی تھا میں پاکستان کے اپنے کلچرل کو دکھایا گیا تھا اسی طرح مختلف ایسے پرانے ڈرامے ہیں جس میں ہمیشہ اپنی ثقافت اور زبان کو فروغ دیا گیا لیکن اب نئے آنے والے ڈرامے اس قسم کے نہیں اور ناہی ان میں ان چیزوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے کافی ترقی کرلی ہے اور ہر جگہ سے پذیرائی ملی وہی کچھ لوگوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔ سینئر صحافی انصار عباسی کہتے ہیں کہ؛ "‏پاکستان میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ایک وجہ معاشرہ میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانیت ہے جس میں ٹی وی چینلز اور ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا کرداد ہے۔ کیا میڈیا اس قوم پر رحم کرتے ہوئے فحاشی و عریانیت کو روکے گا یا ساری ذمہ داری دوسروں پر ہی ڈالتا رہے گا؟”


جبکہ انصار عباسی کے جواب میں زیمور نامی صارف نے لکھا: "فحاشی ایک وجہ ہو سکتی ہے ہم مغربی معاشرے میں رہتے ہیں وہاں ایسے واقعات اتنے کیوں نہیں؟اس میں ہمارا معاشرتی رواج اور رویوں کا بھی دخل ہے جن میں جہیز،بے جا نمود و نمائش کے جس کی وجہ سے زنا سستا اور نکاح مہنگا دوسرے قانون کا ڈر پھر متاثرہ کو کہنا اپنی شناخت چھپاو”
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
خیال رہے کہ کچھ صارفین نے تو ملک میں طلاقیں بڑھنے کی وجہ بھی ڈراموں کو قرار دے یا کیوں انکے خیال میں ڈرامہ سیریل عشقیہ، دوسری بیوی اور پیار کے صدمے جیسے ڈراموں سے معاشرے میں غلاظت پھیلی ہے تاہم دوسری جانب آپ کو یاد ہوگا کہ ترکیہ ڈرامہ ارطغرل کو کافی پسند کیا گیا ہے لہذا اگر پاکستان میں بھی ایسے ڈرامے بنائیں جائیں تو ناصرف ہماری نسل اپنی تاریخ کو جانے گی بلکہ انکے افکار و کردار بھی اچھے ہونگے۔

Leave a reply