فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی اخبار میں میں شائع اشتہار میں ماڈلز پر تنقید
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک اشتہار سے تہلکہ مچ گیا ہے
نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اشتہار میں فلسطین کی حامی ماڈلز اور پاپ اسٹار پر تبصرہ کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے اس فل پیج اشتہار میں اسرائیل کی جانب سے بمباری اور حملوں کے بعد فلسطین کی عوام کی حمایت اور انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے پر فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید،ان کی بہن جی جی حدید اور برطانوی البانین پاپ اسٹار دعا لیپا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے
نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے اشتہار کی سرخی میں لکھا تھا کہ ’بیلا، جی جی اور دعا! فلسطین کی آزادی پسند تنظیم حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ حماس نے دوسری نسل کشی کا اعلان کر دیا ہے اب ان کی مذمت کریں
https://twitter.com/DUALIPA/status/1396224254761488388
اشتہار کو تین نمایاں اسٹارز کے لیے ایک خط کی شکل دی گئی ہے، جسے ورلڈ ویلیوز نیٹ ورک کے سربراہ ربی شمولی بوٹیچ نے آرگنائز اور تیار کیا ہے اور اس کے لئے ادائیگی بھی انہوں نے ہی کیاشتہار میں دعا لیپا اور حدید بہنوں کو میگا انفلوئنسرز یعنی لوگوں کی بڑے پیمانے پر ذہن سازی کرنے کی قابلیت رکھنے والی قرار دیا گیا ہے۔
برطانوی البانین پاپ اسٹار دعا لیپا نے اس اشتہار کے حوالہ سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر لکھا، میں ورلڈ ویلیوز نیٹ ورک کے ذریعے دی نیویارک ٹائمز کے اشتہار میں شائع ہونے والے الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔ یہ وہی قیمت ہے جو آپ اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے دفاع کے لیے ادا کرتے ہیں ۔
مسلمان اکٹھے ہوجائے توفلسطین کی آزادی کوئی روک نہیں سکتا،گورنر پنجاب
اسرائیلی بربریت سے ابتک کتنے ہزار فسلطینی بے گھر ہو چکے؟
فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا
فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے
حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان
اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے
پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان
جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ
جنگ بندی کے بعد فلسطینیوں کا جشن، جنگ بندی مزاحمت کی جیت قرار
جنگ بندی کیلیے پاکستان سمیت کس ملک نے کردار ادا کیا؟ طاہر اشرفی نے بتا دیا
اسرائیلی جارحیت، شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ اقوام متحدہ دفتر پہنچ گئے