باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی آئی اےکی 2 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں
دونوں پروازیں پائلٹس کے نہ آنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں،پرواز پی کے 603 نے صبح ساڑھے 6 بجے گلگت روانہ ہونا تھا، دونوں پروازوں کے مسافر لاؤنج میں کپتانوں کے منتظر ہیں،
گزشتہ روز پالپا نے کپتانوں کو جہاز اڑنے سے منع کیا تھا،پالپا نے پی آئی اے انتظامیہ پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے کے الزمات لگائے تھے اور کہا تھا کہ اراکین کی صحت کے حوالہ سے کوئی کمپرو مائیز نہیں کیا جا سکتا جب تک حفاطتی انتظامات نہیں کئے جاتے کوئی بھی پائلٹ پرواز نہیں لے کر جائے گا
واضح رہے کہ ٹورنٹو سے آنے والے پی آئی اے کے 2 پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دو پائلٹ گذشتہ روز ٹورنٹو سے لاہور آئے تھے، پائلٹ سمیت پانچ افراد گزشتہ کئی روز سے ٹورنٹو میں پھنسے ہوئے تھے،دونوں پائلٹس کو نجی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا،
قبل ازیں حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ائیرپورٹس پر مزید سخت اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ممالک سے آنیوالے جہاز کے عملے اور تمام مسافروں کو 24 گھنٹے کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔
قبل ازیں محکمہ صحت سندھ کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی عملے کو زبردستی قرنطینہ کرنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکریٹری صحت نے چاروں پائلٹس اور عملے کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
لندن سے آنے والی فیری پرواز کے پائلٹس اور دیگر عملے کو گزشتہ روز کورونا کے شبے میں کراچی ایئرپورٹ پر قرنطینہ میں رکھا گیا۔ حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پالپا نے تحفظات کا اظہار کیا تھا
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
پالپا کی جانب سے کہا گیا کہ آپریشن شروع کرنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رضامندی ظاہر کی تھی مگر انتظامیہ محفوظ ماحول فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ممبران کی صحت ہماری سب سے پہلی ترجیح ہے.








