مزید دیکھیں

مقبول

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

پروگرام یکہجتی کشمیر اور شیخ رشید برسے اپوزیشن پر

پروگرام یکہجتی کشمیر اور شیخ رشید برسے اپوزیشن پر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وزارت کی وجہ سے نہیں ،ایمانداری کی وجہ سے ہیں

راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خطاب کیا، اس خطاب میں انہوں نے کشمیر کے ساتھ اپوزیشن پر بھی بات چیت کی ،اور اپوزیشن پر خوب برسے، شہباز شریف ،مولانا ،پی پی کو سنائیں،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج شہبازشریف اور آصف زرداری ایک ساتھ لنچ کررہے ہیں شہبازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرے گی، پیپلزپارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی،آپ سب اکھٹے مل کرآئیں،آپ کے سیاست کے خاتمے کے دن ہیں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کرملک سے بھاگنے والا نہیں،میں اڈیالہ جیل میں جانے کو ترجیح دوں گا لیکن ملک سے فرار نہیں ہوں گا سارے گندے انڈے مل کرآئیں ،سب کوٹھوکر دے کرماریں گے ،ملک میں مسائل ضرور ہیں،عمرا ن خان چین میں ہیں،معاملات حل کریں گے 4 ماہ سے ایک ہی نعرہ ہے ،وہ آ رہا ہے وہ جارہا ہے جیل کاٹنا مشکل نہیں ،اب تو وہاں بھی وسائل ہیں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بدمعاش اس علاقے میں سراٹھا نہیں سکتا،ہم بزدلوں کے نہیں بہادروں کے لیڈر ہیں، مجھے عاشق رسول ﷺ ہونے پر فخر ہے،عوام اور ہمارا دکھ سکھ ایک ہے، ہمارا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، عمران خان کوشش کر رہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات ملے، ہم اپنے فرقے کو چھوڑتے نہیں اور کسی کے فرقے چھڑتے نہیں ہے ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں ہیں ، کلاشنکوف کیس میں 7سال جیل کاٹی ،پاکستان کے دشمنوں کو نست و نابود کرکے رکھ دیں گے ،ہماری فورسز ہر جگہ پر دہشت گردوں کو شکست دے رہی ہیں،مولانا، مسلم لیگ ن اور بلاول سب مل کر اسلام آباد آئیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر کیا گزررہی ہے صرف کشمیر کا مسلمان پاکستان کی طرف نہیں دیکھ رہا بھارتی مسلمان بھی دیکھ رہاہے،پاکستان کے دشمنوں کو زیرکریں گے ہماری ہمدردیاں مسلمانوں کے ساتھ ہیں،افغان طالبان کے ساتھ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، افغان طالبان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے ،پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، ہم کشمیریوں کی آزادی چاہتے ہیں، کشمیری خود فیصلہ کریں کہ وہ چاہتے کیا ہیں، کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ ساتھ ہے

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan