وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات،اسلام آباد والوں کیلئے خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں آنے والے پی ایس ایل سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی اور چئیرمین پی سی بی کو ہدایت کی کہ اس کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ چئیرمین پی سی بی نے وزیر اعظم کو سٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1476904970356236309
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ بہترین اقدام ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ میسر ہوگا،وزیراعلیٰ پنجا ب اور وزیرصحت یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے متعلق بہترین کام کیا فلاحی ریاست میں ہرآدمی کی بنیادی ضرورت پوری ہوتی ہے، 10لاکھ روپے تک ہرشہری علاج کروا سکتا ہے ،فلاحی ریاست کا ماڈل مسلم دنیا میں بدقسمتی سے نظر نہیں آئے گا ،یورپی ممالک میں فلاحی ریاست نظر آئے گا لیکن مسلم دنیا اس سے محروم ہے ،رسول اللہ ﷺ نے جس فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی وہ بہترین ماڈل ہے پاکستان دیگر ممالک کی نسبت قدرتی وسائل سے مالامال ہیں لیکن ادھر خوشحالی وہاں ہے رسول اللہ ﷺرحمت العالمین تھے ،رحمت المسلمین نہیں ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم فلاحی ریاست کی بنیاد بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں ایشین ٹائیگر مدینہ کی فلاحی ریاست کے سامنے کچھ نہیں تقاریر میں ہم نے اسلام کے بڑے نعرے لگائے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں اپنی قوم سے آج کہتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کے بتائے گئے اصول کو اپنائیں ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی، وسائل پاکستان اور خوشحالی مغرب میں زیادہ ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے پوچھیں فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے؟ وقت بتائے گا میٹروٹرین ملک کوزیادہ فائدہ پہنچائے گی یا صحت کارڈ ،صحت کارڈ سے اسپتالوں کانیٹ ورک پھیل جائے گا، وقت بتائے گا صحت کارڈ ہمیں کہاں لے کرجائے گا ،کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے 10 لاکھ روپے تک علاج کی فری سہولیات دستیاب ہوں گی
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے عام آدمی کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےاقدامات کی ہدایت کی وزیراعظم نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کی بھی ہدایت کی
سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا
سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟
سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے
آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس
آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان
بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا