سراج الحق نے پی ڈی ایم کو 13 سیاسی لاشوں کا جوڑ قرار دے دیا

0
57
Siraj Ul Haq

سراج الحق نے پی ڈی ایم کو 13 سیاسی لاشوں کا جوڑ قرار دے دیا ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ اسلام آباد کا ٹائٹن بھی ڈوبنے والا ہے اور یہ عجائب گھر میں بھی نہیں ملیں گے۔ اسلام آباد میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ فوجی گملوں میں پلنے والے ہمیں جمہوریت کا بھاشن نہ لیں، پی ڈی ایم 13 سیاسی لاشوں کا جوڑ ہے، وزیراعظم کہتا ہے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا صرف ایک ارب ڈالر کا سوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب، سپریم کورٹ، ایف آئی اے ان کا احتساب کرنے میں ناکام رہے، یونان میں 300 پاکستانی ڈوب گئے لیکن وزیراعظم وہاں نہیں گئے۔ پیپلزپارٹی کا وطیرہ رہا ہے وہ عوام کے مینڈیٹ پرڈاکا ڈالتے ہیں، کراچی کی عوام نے ہمیں ووٹ دیا اورہم پراعتماد کیا، اہلیان کراچی نے سپورٹ کیا اورپیپلزپارٹی نے بدمعاشی سے ووٹ پرڈاکہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ آئین کے تحت حلف اٹھانے والے الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوں، کراچی بلدیاتی الیکشن میں دو لاکھ ووٹ لینےوالاہارگیاچند ہزارووٹ لینے والاجیت گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چارٹر آف اکنامی پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔ آصف علی زرداری
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری
پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن والے لاکھوں روپے تنخواہ اورمراعات لیکربھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، ٹیسٹ ٹیوب لیڈر ،شہزادے اورنواب زادے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب کھڑا احتجاج کررہے ہیں، اس پارٹی سے مطالبہ نہیں اس ادارے سے مطالبہ کرتے ہیں جس نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے، 156ممبران جیت گئے اور 193ممبران ہار گئے۔ سراج الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خرید وفروخت کی دھوکے بازی کی، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ شفاف الیکشن کے لئے ذمہ داری پوری کرے، افسوس الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوگیا۔

Leave a reply