پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

پی ڈی ایم احتجاج، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو بڑا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ہے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو اپوزیشن احتجاج اور امن وامان کیلیے انتظامات سےمتعلق بریفنگ دی،

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ سکیورٹی کے تنام انتظامات مکمل ہیں، وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ کوہدایت کی پرامن احتجا ج کرنےوالوں کونہ روکاجائے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی ہے ،پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف کرلیا ہے،جو کچھ بھی ایجنٹ کرتا ہے اس کا ذمہ دار پرنسپل ہوتا ہے،تمام مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے،

جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتظامیہ کارکنوں کو الیکشن کمیشن آنے سے روک رہی ہے ، مدارس کے بچے محب وطن پاکستانی ہیں مدارس کےافراد کو احتجاج میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی کوئی پرواہ نہیں چیف الیکشن کمشنر کو یاداشت پیش کرینگے ایک تیر سے چار شکار کریں گے،

سلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئی ہیں ,مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا کہ آج کی ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے ؟ مریم نوازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ آپ کو ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دیتی ہے آپ کی کیا انفارمیشن ہے ۔مریم نواز کا کہناتھا کہ عوام آئیں گے اور عوام آئیں گے

شیریں رحمان ، محمود خان اچکزئی اور ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر بھی مونالا فضل الرحما ن کی رہائشگاہ پہنچ چکے ہیں جہاں سے ریلی رہنماﺅں کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی جانب جائے گی ۔ مریم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آتے ہوئے ایکسپرس وے سے اترنے کے بعد روٹ تبدی کر لیا ، مریم نواز نے وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی منزل پر جانے کا فیصلہ کیا ، بارہ کہو میں موجود کارکنان اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کیلئے موجود کارکنان خالی ہاتھ ہی واپس روانہ ہو گئے ۔

دوسری جانب جی ٹی روڈ انٹر چینج سے قومی وطن پارٹی اور جمعیت علماءاسلام کی ریلیاں اسلام آباد میں داخل ہو گئی ہیں ، خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں سے کارکنان بسوں اور ویگنوں میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔

پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،زرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی 1800سے زائد نفری تعینات ہےپنجاب رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ،8 سے 10 واک تھرو گیٹ نصب کیۓ گئے ہیں بم ڈسپوزل کے اہلکار سویپنگ کر رہے ہیں سی ڈی اے کا واٹر ٹینکر بھی موجود ہے میڈیا بھی الیکشن کمیشن کے سامنے موجود ہے ٹریفک معمول کے مطابق رواں ہے حالات پر امن ہیں

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہینڈ کاپس بھی الیکشن کمیشن کے باہر موجود ہیں ہینڈ کاپس گرفتاری کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے،انتظامیہ کی جانب سےسیکڑوں ہینڈ کاپس پولیس کو مہیا کر دیئے گئے ہیں،

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم احتجاج اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ارکان شامل تھے،چیف الیکشن کمشنر کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے باہرصورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم سے اسلام آباد کو مانیٹر کیا جائے گا ،شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی پرامن احتجاج کی اجازت ہے،شاہراہ دستور پر پہلی دفعہ اجازت دی گئی ہے،امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی

پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکاء کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں محوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے.،الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس کا فوری فیصلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی کو ملنے والی 23 فارن اکاوَنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا فیصلے میں مزید تاخیر نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا،

2014 میں تحریک انصاف ہی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے علاوہ غیر ملکیوں سے بھی فنڈز حاصل کیے، جس کی پاکستانی قانون اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں جماعت کے لیے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں سے چندہ اکھٹے کرنے کی غرض سے لمیٹڈ لائبیلیٹیز کمپنیاں بنائی گئی تھیں جن میں آنے والا فنڈ ممنوعہ ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پارٹی نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل نہیں کیے، بیرون ملک سے تمام حاصل ہونے والے فنڈز کے دستاویزات موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت رکوانے کے لیے تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 6 مرتبہ رجوع کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی جماعت کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف بھی اسی نوعیت کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر کیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لئے خصوصی اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی۔

پی ڈی ایم کا احتجاج،الیکشن کمیشن کے باہر کیا ہے ‌صورتحال، شیخ رشید نے بھی لگائی دھمکی

Comments are closed.