باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور ائیرپورٹ روانہ ہو گئی ہیں

جاتی امرا سے روانگی کے وقت مریم نواز کے ہمراہ پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی تھیں.نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز 2 روز کوئٹہ میں قیام کریں گی،اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی،کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے تحقیقات کرنے کا حق سندھ حکومت کو ہے،کسی ادارے کو حق نہیں کہ وہ تحقیقات کریں،چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور ان کی توجہ نوازشریف پر ہے،عمران خان کی بڑکوں کو کچھ نہیں سمجھتے، نوازشریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتا ہے،لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ،این آر او کی ضرورت عمران خان کو ہے کسی اور کو نہیں،پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت قاضی فائز عیسی کے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر توپڑھ لے،سپریم کورٹ کے آرڈر میں حکومت کے اصل چہرے دکھائے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سلیکٹڈ اور قاضی فائز کے خلاف مقدمہ بنانے والے کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے آزاد عدلیہ اور قاضی فائز عیسی پر جس طرح وار کیااسے عدلیہ نے روکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کااقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، عمران خان پانچ سال تو کیا 2020ء بھی پورا نہیں کریں گے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سلیکڈ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ لند ں میں قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں ،یہ ایک دفعہ الطاف حسین کو بھی لے گئے ۔خالی ہاتھ آئے تھے ،کل کے جلسے میں میاں نواز شریف تقریر کریں گے ،جس انسان کو یہ پتہ نہیں پریشر میں کیا کام کرنا ہے اس کی ایسی حالت ہی ہوتی ہیں میں یہ سمجھتی ہو انکوائری کرنے کا حق صرف سندھ حکومت کو ہے وفاقی حکومت چاہے سلیکیڈ ہی سہی وزیراعظم ہاؤس میں انکوئری تو ہونی چاہیے حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے مہنگائی بڑتی جا رہی ہیں چھوٹے لوگ قد بڑھ کرنے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں

انتظامیہ کی درخواست پر پی ڈی ایم کوئٹہ 25 تاریخ کا جلسہ ہاکی چوک کے بجائے ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا،

مولانا فضل الرحمٰن ہفتہ کی دوپہر کوئٹہ آئینگے ،مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف 10 رکنی وفد کے ہمراہ ہفتہ کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے نجی ائیرلائین کی پرواز سے کوئٹہ پہنچیں گی۔

بلاول زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے ‘ اگر کسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

کوئٹہ جلسے میں میاں نواز شریف کے خصوصی خطاب کے انتظامات کیلئے ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم بھی آئیگی تاہم ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خطب کا حتمی فیصلہ جلسہ انتظامیہ کرے گی

کوئٹہ شہر میں پی ڈی ایم جلسے کیلئے تیاریاں شروع ہیں، جلسہ گاہ و گردو ونواح میں بینرز و سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرچم لگائے گئے ہیں

مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی

کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کس مقصد کیلئے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کے منہ سے سچ نکل ہی گیا

قبل ازیں پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے کے انتظامی کمیٹی کے چیئرمین ملک عبدالولی کاکڑ کے زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے

Shares: