پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی، کچھ نہیں ہونیوالا، اہم سیاسی شخصیت کا دعویٰ

0
39
پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی، کچھ نہیں ہونیوالا، اہم سیاسی شخصیت کا دعویٰ

پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی، کچھ نہیں ہونیوالا، اہم سیاسی شخصیت کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی بیٹھک پہلے ہی بیٹھ چکی ہے،آج بھی اس سے کچھ نہیں نکلے گا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا سیاسی تماشہ صرف گفتن، شنید اور برخاستن تک محدود رہے گا پی ڈی ایم کی بیٹھک سے صرف مردہ چوہا ہی نکلے گا چچا بھتیجی ایک دوسرے کو سرعام دھوکہ دے رہے ہیں جعلی خادم اعلیٰ اپنے گھسے پٹے بیانیے کا چورن بیچنا چاہتے ہیں یہ چورن اب بکنے والا نہیں جعلی راجکماری اپنی علیحدہ ڈگڈگی بجا رہی ہیں اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں عقل سے عاری اپوزیشن نے پہلے بھی نان ایشوز پر سیاست چمکا کراپنی جگ ہنسائی کرائی پی ڈی ایم کے ٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کاغذی شیر گیدڑوں سے بھی بزدل نکلے ہیں عوام لٹیروں اور چوروں کی باتوں میں نہیں آئیں گے رسوائی اورشرمندگی اپوزیشن عناصر کا مقدر ہے اوررہے گی ہوس اقتدار میں اندھی پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں انتشار ہے مولانایادرکھیں کہ جعلی راجکماری،جعلی شہزادے کے بعد ان سے جعلی خادم اعلیٰ ہاتھ کریں گے

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک کے حوالہ سے نئی حکمت عملی طے کی جائے گی

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا جس پر ن لیگ ناراض ہوئی، پی ڈی ایم نے نوٹس بھجوائے بلاول نے نوٹس پھاڑ دیئے بعد ازاں پی ڈی ایم سے پی پی رہنماؤں نے استعفے دے دیئے، اس تمام کے باوجود مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم چار بار آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے، مولانا پر امید ہیں کہ پی پی پی ڈی ایم میں آ جائے گی لیکن آج شاہد خاقان عباسی نے پی پی کے دوبارہ پی ڈی ایم میں آنے کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں

https://baaghitv.com/ppp-dobara-pdmka-hissa-banai-toastefa-daydin-gay-abaaais/

Leave a reply