امن آپریشن، ترک صدر نے اہم اعلان کر دیا

0
24

ترک صدر رجب طیب اردوان آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عالمی ترک بزنس کونسل کے اجلاس میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے خطاب کے دوران شام میں امن آپریشن کے حوالے سے اہم اعلان بھی کیا۔

روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن مشن کو آخری انجام تک پہنچانے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

اردوان کے مطابق ہم نے تقریبا 40 سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اور ہمیں اپنی تاریخ میں بہت سے واقعات کا تجربہ بھی حاصل ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

دریں اثنا ترک صدرنے امریکی فوجیوں کے شمالی شام سے انخلا کو مثبت پیش قدمی قراردیا ہے۔ ترک کونسل اجلاس میں روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ترکی میں یکجہتی، استحکام اور بڑھتا ہوا تعاون ہمارے لئے باعثِ فخر ہے۔

36 لاکھ شامیوں‌کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

صدر ایردوان کے مطابق وہ اجلاس میں ترکی کے جنوب میں دہشت گردی کی راہداری تشکیل دینے کے عمل کوختم کرنے ، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ترک افواج کے امن آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ اس دوران میں نے محسوس کیا کہ وہ بہت سے حقائق سے نا واقف اور ڈس انفارمیشن کا شکار ہیں جس پر میں نے انہیں حقائق سے آگاہ کیا۔

Leave a reply