پہلے نیازی کی سیاست کا جنازہ نکالا اب دفنائیں گے. مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کے اچھے کردار کو اجاگر کرنا چاہئے، انسان کوتاہیوں کا پتلا ہے، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، ہم کمزوریوں کو اچھالنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور اچھائیوں کا ذکر کرنے میں بخل سےکام لیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس سال 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد حجاج تھے، بھارتی حجاج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کےانتظامات ہم سےاچھے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسجد اقصی یہودیوں کے نرغے میں ہے، اقوام متحدہ ہو یا بین الاقوامی برادری بیت المقدس کی جغرافیائی حالت کو متنازع تسلیم کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے انسانی کی تکلیف میں اضافہ کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگرقوتیں انہیں اداروں کی وساطت سے غریب ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کرتی ہیں، ان اداروں سے کوئی قانون پاس ہوجائے تو ہمارا قانون غیرموثر ہوجاتا ہے، ورلڈ بینک، ایشین بینک، پیرس گروپ ان سب کی پالیسیاں پسماندہ ممالک کوغلام بنانے کی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا خنجر ہے، جو آج دنیا کے سینے میں گھونپ دیا گیا، فلسطین اور بیت المقدس پر قبضے کو عالمی قوتیں سپورٹ کررہی ہیں، ایک ناجائز ملک کو تحفظ دے رہے ہیں، مغربی دنیا دہشتگردی کے نام پر پوری دنیا کو بلیک میل کررہی ہے، افغانستان سے شکست کھانے والےامریکا سے ہم مرعوب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے۔