پیمرا نے پابندی نہیں لگائی اپنی حدود میں‌ رہنے کی درخواست کی ہے،

0
25

اسلام آباد :پیمرا نے پابندی نہیں لگائی بلکہ اینکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی اپنے حدود میں رہیں ،ہر ادارے کی اپنی حدود ہوتی ہیں ، پیمرا نے وضاحت کی ہے کہ اینکر پرسنز کوڈ آف کنڈکٹ پر ایڈوائزری کو غلط معنوں میں لیا جارہا ہے،کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

طوفانی بارشوں سے تباہی،7 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکرز پر پابندی سے متعلق پیمرا نے وضاحتی بیان جاری کردیا، پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹاک شوز میں صحافیوں کی شرکت پر پابندی ہے نہ اپنے چینل پر طویل نشریات کی صورت میں حصہ لینے کی ممانعت کا کہا گیا ہے. پیمرا ایڈوائزری کا مقصد اظہار رائے پر قدغن لگانا نہیں، چینلز پر عدالت میں زیرسماعت معاملات پربحث ہو تو پیمرا ایڈوائزری جاری کرتا رہتا ہے۔

مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ہدایت نامے کو بعض چینلز نے غلط انداز میں پیش کیا، پیمرا کا ہدایت نامہ پہلے سے پیمرا ایکٹ کے تحت موجود قوانین کی روشنی میں جاری کیا گیا، پیمرا آئین پاکستان کے تحت اظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔پیمرا نے اپنے اعلامیے میں‌یہ بھی کہا ہے کہ تمام صحافیوں‌اور اینکرز کی قدر کرتی ہے اوریہ توقع بھی کرتی ہے کہ وہ پیمرا کے ساتھ تعاون کریں‌گے

مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

Leave a reply