پشاوردھماکہ قومی سانحہ،دہشتگردوں کی حمایت کرنیوالے سیاست نہ کریں،مفتی منیب الرحمان

0
47
mufti muneeb

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی پولیس لائن کی مسجد میں خود کش دھماکے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، دھماکے میں سو اموات ہو چکی ہیں، مذہبی و سیاسی رہنما واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں تو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا بھی پیغام دے رہے ہیں، ایسے میں رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین ،پاکستان کے معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

مفتی منیب الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور پشاور دھماکے کو قومی سانحہ قرار دیا، مفتی منیب الرحمان لکھتے ہیں کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا بہت بڑا قومی سانحہ ہے،یہ ظالمانہ اقدام اسلام ، پاکستان اور انسانیت کے ساتھ دشمنی ہے، یہ عمل قابلِ تصور درندگی ہے، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،نفاذشریعت کے نام پر مسلح جدوجہد شریعت ، دستور اور قانون کی رُو سے جائز نہیں ،

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ جامع مسجد پولیس لائنز پشاور میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مشغول مسلمانوں پر خود کش دھماکہ اور دہشت گردی بہت بڑا قومی سانحہ ہے یہ ظالمانہ اقدام اسلام پاکستان اور انسانیت کے ساتھ دشمنی ہے شقاوت ہے اور ناقابلِ تصور درندگی ہے ہم اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شریعت ،قصاص یا انتقام کسی بھی عنوان سے اس کا کوئی بھی جواز قبول نہیں ہے اللہ تعالیٰ حالتِ نماز میں شہید ہونے والے تمام اہلِ ایمان کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،

مفتی منیب الرحمان مزید کہتے ہیں کہ پاکستان میں پے درپے سانحات وحادثات ہورہے ہیں پوری قوم سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعائیں کریں کہ وہ ابتلا وآزمائش کے اس دور سے پاکستان واہلِ پاکستان کو نجات عطا فرمائے ، پہلے ٹی ٹی پی نے اس کی ذمے داری قبول کی اور بعد میں اُن کی طرف سے اس کی تردید بھی آئی ہے ہوسکتا ہے ان کے کئی گروپ ہوں اوران کی اپنی اپنی پالیسیاں ہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے : ’’سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر وطنِ عزیز کو دہشت گردی اور دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے اور جس جماعت نے بھی پاکستان میں سیاست کرنی ہو وہ غیر مشروط طور پر اس کی اونر شپ قبول کرے ورنہ قومی سیاست سے دستبردار ہوجائیں اسلام ،پاکستان اور بے قصور انسانوں کی جان و مال اورآبرو کی حرمت اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے جو بھی پالیسی تشکیل دیں گے، ہم اس کی حمایت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

Leave a reply