پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردیں. خواجہ سعد رفیق

0
142

پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردیں ہیں. خواجہ سعد رفیق

لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردیں ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ارب چوبیس کروڑ روپے دینے تھے اور ہم معاشی مسائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن ہم کوشش میں ہیں ریلوے میں مزید بہتری لائیں گے لیکن فلحال ریلوے کو مالی خسارے کاسامنا ہے لہذا تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہے.

وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کیلئے 5 شیڈول ہیں اور 5میں 3شیڈول کے ملازمین کوتنخواہ کی ادائیگی ہوچکی ہے لہذا اس کے مطابق کل سے باقیوں بارے کوشش کررہے ہیں اور امید ہے کہ تمام ملازمین کی ادائیگیاں ہوجائیں گی جبکہ وزارت ریلوے فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی کے پاس جارہی ہے کیونکہ وزارت ریلوے کو 40ارب روپے کی فوری ضرورت ہے.

ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافے نے ریلوے کے لیے مشکل پیدا کردی ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حالیہ اضافے نے ہمارے بجٹ کو الٹا کے رکھ دیا ہے. اور دوسرا سیلاب کی وجہ سے 7ارب روپے کمانے تھے جو نہیں کما سکے ہیں. لہذا ہر کسی کو پہلی تاریخ کو تنخواہ نہیں ملتی ہے اور ڈیزل میں اضافے کی وجہ سے کرایہ میں بھی مجبورا اضافہ کیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ہی پاکستان چل سکتا ناکہ دو اور دوسرا دیوالیہ ہونے بچنے کیلئے بہت کچھ کرنا ہے، اور ریلوے کی زرعی زمین بھی لیز پر دینی ہے جبکہ جبکہ ریلوے کرایہ بارے ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر روس سے تیل معاہدہ ہوگیا تو پھر کرایہ زیادہ نہیں ہوگا اور ہوا بھی تو تقریبا دس فیصد سے کم ہوگا کیونکہ ہمیں لوگوں کا احساس ہے ہے لیکن ہماری بھی مجبوری ہے.

Leave a reply