حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

0
42

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری بھیجی تھی، لیکن ہم قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہے،پیٹرول کی قیمت 214ررپے 80پیسے فی لیٹر برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت 228روپے80پیسے فی لیٹر برقرار ،مٹی کا تیل 171 روپے83پپسے فی لیٹر برقرار ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقراررکھا جائے گا،یکم سے15جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی ،

پاکستان میں ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں قمیتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ ہوتا ہے، اور اس وقت عالمی مارکیٹ مین گزشتہ 15 دنوں کی نسبت قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 77 ڈالر سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی ریفائنری قمیت 149 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پیٹرول پر 50 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، اور 14 روپے مارجن سمیت دیگر ٹیکسز بھی شامل ہیں، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت 187روپے فی لیٹر ہے اور اس پر 30 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے، جب کہ 10 روپے دیگر چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، اور ڈیزل کی قمیت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہے۔

Leave a reply