فون کیوں نہیں اٹھایا؟ وزیر صحت نے سیکرٹری صحت کو تھپڑ مار دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی وزیر زمرک اچکزئی نے سیکرٹری صحت کو تھپڑ رسید کردیا

صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کورونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ فراہم نہ کرنے اور تین دنوں سے مسلسل ٹیلیفون نہ اٹھانے پر سیکرٹری صحت کو تھپڑ رسید کردیا ،جس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آج کابینہ اجلاس طلب کرلیا اہم فیصلہ متوقع ہے

صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کی بدھ کو سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک سے کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ فراہم نہ کرنے اور بار بار کال پر جواب نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب سے آنے والے افسران کے بلوچستان آکر تیور بدل جاتے ہیں جس پر دونوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر صوبائی وزیر نے سیکرٹری صحت کو تھپررسید کیا.

جب اس سلسلے میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان سے رابطہ کیا تو انکے پرنسل سیکرٹری نے آج سیکرٹری صحٹ سے ہونے والے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعرات طلب کرلی ہے جس میں اس والے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

واضح رہے کہ کوئٹہ میں صوبائی وزیر کے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر زراعت کے بیٹے میں ہی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازم میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے، بلوچستان کے صوبائی وزیرکے بیٹے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو لندن سے واپس آیا تھا، وائرس کی تشخیص کے بعد اسے گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے

بلوچستان بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کارباری مراکز، ہوٹلز اور مارکیٹس بند ہیں۔ چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کے مطابق بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ  17 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

پاک ایران تفتان سرحد 40 ویں روز جبکہ پاک افغان سرحد 32 ویں روز بھی بند ہے۔ بلوچستان کے 3 قرنطینہ سینٹرز میں 367 افراد مقیم ہیں جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

Shares: