پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ

0
37
پی-آئی-اے-کے-بیڑے-میں-اضافہ #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بیڑے میں اضافہ، لیز پر حاصل کردہ ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کئے ہیں دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا دونوں طیارے 2017 ساخت کے ہیں کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا،طیارے پی آئی اے کے بیڑے کے پرانے طیاروں کو تبدیل کریں گے ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کا حصول اللہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ۔ یہ اللہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا

پی آئی اے پاکستان کی قومی ایئر لائن ہے ،جس کی اندرون ملک کئی شہروں میں جبکہ بیرون ممالک بھی پروازیں جاتی ہیں، کرونا کے دوران ایئر لائنز کو مسلسل خسارے کا سامنا رہا، پی آئی اے نے کرونا کے دوران پاکستانیوں کو بیرون ملک سے لانے کے لئے خصوصی آپریشن شروع کیا تھا، اب افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کے وقت بھی پی آئی اے نے اہم کردار ادا کیا.

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو اسوقت بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے جعلی پائلٹ لائسنس کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں کراچی طیارہ حادثے کے بعد بیان دیا تھا

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

طالبان کی حکومت،پی آئی اے پہنچنے کابل والی پہلی بین الاقوامی پروازبن گئی

Leave a reply