پی آئی اے کی فضائی میزبان پاسپورٹ کے بعد منشیات کیس میں گرفتار

0
147
pia

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار ہو گئی ہے، کینیڈا میں حنا ثانی نامی فضائی میزبان کو جیل بھیج دیا گیا

کینیڈا کے حکام نے حنا ثانی کو منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حنا ثانی کے جوتوں سے آئس برآمد کی گئی ہے،حنا ثانی کو پہلے دوسرے پاسپورٹ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا تا ہم انہیں رہائی مل گئی تھی اب حنا ثانی کو منشیات برآمدگی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا،ترجمان پی آئی اے نے فضائی میزبان حنا ثانی کی جیل منتقلی کی تصدیق کی ہے،

توقع ہے کہ کینیڈین امیگریشن حکام حنا ثانی کو جلد مقامی عدالت میں پیش کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا ثانی نے مبینہ طور پر ٹورنٹو ہوائی اڈے پر تعینات پی آئی اے کے دو دیگر اہلکاروں فائزہ جاوید اور جمیل کا نام لیا جنہوں نے مبینہ طور پر ان کی مدد کی، کینیڈین امیگریشن حکام نے فائزہ اور جمیل سے رات گئے تک پوچھ گچھ کی اور اس معاملے میں ان کے ممکنہ ملوث ہونے کا عندیہ دیا.

حنا ثانی کو ملک بدر کیا جاتا ہے تو وہ عملے کی حیثیت سے نہیں بلکہ مسافر کی حیثیت سے پاکستان واپس جائیں گی،دوسری جانب ایف آئی اے نے مبینہ طور پر پی آئی اے سے رابطہ کرکے حنا ثانی کے معاملے کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں

پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو میں رہائی کے بعد بھی مشکل میں

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Leave a reply