پائلٹس کی ہڑتال کا معاملہ، تنازع کے حل کے لیے مذاکرات شروع

0
47

قومی ایئرلائن کے پائلٹس کی ہڑتال کا معاملہ، تنازع کے حل کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے

وزیر ہوابازی کی دعوت پر پالپا کا وفد ایوی ایشن ڈویژن پہنچ گیا،پالپا وفد کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کو ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایات پرعملدرآمد کا پابند کیا جائے،پائلٹس میں کورونا کی منتقلی اس بات کی تصدیق ہے کہ حفاظتی انتظامات ناکافی ہیں ،پالپا کورونا وائرس سے بچاؤ کے بین الاقوامی ضوابط کی پاسداری چاہتا ہے،ایئرلائن کی مینجمنٹ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پائلٹوں کو بدنام کرنے کی مہم چلارہی ہے،افسران مسافروں اور ایئرلائن ملازمین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،

سیکریٹری ایوی ایشن ناصر حسن جامی سے پالپا اور پی آئی اے کے نمائندوں کے مذاکرات جاری ہیں،غلام سرور خان نے پالپا کو سیکریٹری ایوی ایشن کے ساتھ بات چیت کا کہا ہے،وزیر اعظم ہاؤس نے پالپا کو سی ای او پی آئی اے کے ساتھ معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا ہے.

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پی آئی اے کے چھ ملازمین میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، تین پائلٹ، دو فضائی میزبان سمیت ایک ایئر کرافٹ ٹیکنیشن متاثر ہوچکا ہے ۔ پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان حفاظتی لباس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی پروازوں میں خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے لیے حفاظتی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہے جبکہ حفاظتی لباس اور دیگر سامان آج پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے.

قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

 

Leave a reply