باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے لئے آج 3 ارب مالیت کے خصوصی احساس کیش پیکج کا اعلان کرین گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے احساس پروگرام کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ آج وزیر اعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر لائن آف کنٹرول پر واقع 219 دیہاتوں کے تمام ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد خاندانوں کیلیئے 3 ارب روپے مالیت کے خصوصی احساس کیش پیکج کااعلان کریں گے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کسی ایک علاقے کے تمام لوگوں کیلیئے سماجی تحفظ کایہ سب سے بڑا پیکج ہے۔

وزیراعظم عمران خان آج آزاد کشمیر جائیں گے اور کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے تاریخی سہ فریقی معاہدے کے بعد آج منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، عمران خان کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب بھی شیڈول ہے جبکہ آزاد کشمیر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پر بریفنگ بھی پلان کا حصہ ہے,عمران خان صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات کریں گے

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

کرونا لاک ڈاؤن،دنیا والو…اب کشمیریوں کی تکالیف کا اندازہ ہو گیا ہو گا. وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں احساس پروگرام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی،

عالمی برداری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربھارت سے جواب طلب کرے، وزیراعظم

Shares: