وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا امکان

0
63

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا امکان،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت کردی۔

مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا اور قیمتوں میں فوری کمی کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فنانس ڈویژن کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کاحکم دیا جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی میں کمی کر کے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں10روپےکمی کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی سفارش پر چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 100 روپے دس پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر کی قیمت 101 روپے 46 پیسے تک پہنچی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 23 روپے پچاس پیسے اضافے کے ساتھ 59 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 17 روپے 84 پیسے اضافے کے بعد 55 روپے 58 پیسے تک پہنچی۔

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے وضاحت پیش کی تھی کہ عالمی مارکیٹ میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ابھی بھی کم ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے بھی دیگر ممالک کی قیمتوں کا موازنہ پیش کیا تھا

دوسری جانب سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت نے مافیا کو تحفظ فراہم کیا اور اُن کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔

Leave a reply