وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے بڑی اپیل کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی، معاشی اور عوام کے ریلیف سے جڑے اقدامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور صوبائی حکومت کو آن بورڈ لیتے ہوئے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق قومی بیانیہ عام کرنے میں اپنا کلیدی کردار مزید موئثر بنائیں تاکہ بھارت کے زیر محاصرہ کشمیری عوام کی آواز کو اجاگر کیا جاسکے اور ہندوستانی استحصالی انتہا پسند سوچ جس کے ذریعے اس نے کشمیریوں کو جکڑ رکھا ہے، کشمیریوں کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق کو پامال کر رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اولین ترجیح قرار دیا ۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کہ پارٹی ، حکومت، تمام سیاسی جماعتیں اور عوام مل کر کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے، 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، وزیراعظم نے یکم سے 5فروری تک کشمیر سے متعلق تقریبات کے انعقاد کی ہدایت کی ہے کہ پارٹی ارکان تحصیل، ٹاؤن کمیٹیوں ، گلی محلوں میں یکجہتی کشمیر تحریک شروع کریں جو 5 فروری کے بعد بھی جاری رکھی جائیں۔ انہوںنے بتایا کہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ میڈیا مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے میں اپنے کردار کو مزید موئثر اور فعال بنائے.
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے








