تنویر الیاس کو وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات کیسے ہوئی؟ عطا تارڑ

0
54
tarar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تنویر الیاس نے وزارت عظمیٰ کے لیے بولی لگائی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس میں آداب حکمرانی نہیں ہیں،کل کی تقریب میں غیر ملکی مہمانوں کے سامنے انکا رویہ غیر مناسب تھا،ہماری حکومت میں این او سی قوائد و ضوابط کے مطابق جاری ہوتے ہیں .وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس سیاسی نومولود ہیں، سی ڈی اے کی طرف سے سینٹورس کو متعدد بار شوکاز نوٹس دیا گیا ،تنویر الیاس کو وزیراعظم کے سامنے کھڑے ہونے کی جرات کیسے ہوئی؟ سردار تنویر الیاس کو اس حرکت کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا کشمیر میں تنویر الیاس کا بیانیہ ناکام ہوچکاہے مظفر آباد کا میئر بھی پی ٹی آئی کا نہیں ،اگرہمیں اجازت دیں تو تنویر الیاس اسلام آباد داخل نہ ہوسکیں

ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ تنویر الیاس نے عمران خان کو پیسے دے کر وزارت عظمیٰ خریدی، تنویر الیاس بغیر این او سی کے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی چلا رہے ہیں غیر قانونی عمارتوں کا این او سی جاری نہیں کریں گے ،پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات کی تھی، کیوں نہیں توڑی ان کو اقتدار کے مزے لوٹنے کی بری عادت پڑ گئی پرویز الہٰی کے ساتھ 40 سال پرانا تعلق ہے، وہ بغیر سوچے سمجھے بیان نہیں د ے رہے فرح گوگی آپ کی بے نامی ہے ،آپ نے اسے باہر بھگایا ہے،

عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے رد عمل میں کہا ہے کہ عطا تارڑ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔ ایک ریاست کے وزیر اعظم کے ساتھ انتقامی کارروائی شرمناک ہے۔کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں ہار کا بدلا امپورٹڈ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر سے لے رہی ہے۔ کیا شہباز شریف کو آمر ہے جس کے سامنے احتجاج نہیں کیا جا سکتا؟ عطا تارڑ اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔جنہیں سائفر غائب ہونے کا علم نہیں وہ پانی کی بوتلوں کی باتیں کرتے ہیں۔ تنویر الیاس نے کشمیریوں کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنے پر شہباز شریف کے سامنے احتجاج کیا۔عطا تارڑ کی حکومت اسلام آباد تک محدود ہے۔اسلام آباد میں جنگل کا قانون ہے۔عطا تارڑ اپنی 4 دن کی حکومت پر اتنا غرور نہ کریں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے مشہور کثیرالمنزلہ شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب عمل میں آئی رات گئے سینٹورس مال سے گارڈز اور دیگر انتظامی اہلکاروں کو باہر نکال کر سیل کر دیا بندش کے بعد سینٹورس مال کے ملازمین نے فیصل ایونیو پر احتجاج کیا  پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

Leave a reply