وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

0
24

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، وزراء کے شکوے،احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والا سزا کا حق دار، نیب آرڈیننس پر ردعمل سب کے سامنے ہے، کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

وزیراعظم کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نیب آرڈیننس پر جو ردعمل آیا، وہ سب کے سامنے ہے۔

وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے انتھک کوشش کی۔ 2020ء میں عام آدمی کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے اور معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سے نیب آرڈیننس معاملے پر شکوے کئے، نیب ترمیمی آرڈیننس کےخدوخال سے متعلق بیشتروزرالاعلم نکلے، وزراء نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونے سے پہلے مشاورت ہونی چاہیے تھی، قانون سازی پرحکومتی بیانیے سے متعلق مشاورت ہونی چاہیےتھی،

اجلاس میں وزراء نے رائے دی کہ کسی بھی قانون سازی پرپہلے کابینہ میں بحث کرائی جائے،مشاورت کےبعدقانون سازی کی جائے، مشاورت سے حکومتی موقف کوتقویت ملےگی،کسی بھی قانون سازی سے پہلے میڈیا اسٹریٹجی بنائی جائے،

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ کابینہ کواعتماد میں لینے کی ہدایت کی.

حکومت کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تا ہم اب آرڈیننس کی تفصیل سامنے آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے اندرون خانہ مٹھائیاں بانٹنا شروع کر دی ہیں،نیب ترمیمی آرڈیننس نافذ ہو چکا اب بڑے بڑے کرپشن کیسز نیب اور احتساب عدالتوں سے دیگر اداروں اور اور کورٹس کو منتقل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کے بیٹے حمزہ شہباز، سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان، سبطیین خان سمیت متعدد افراد کو فائدہ حاصل ہو گا.

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

گزشتہ روز نیب کے آرڈیننس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کر دیئے تھے جس کے بعد اسے وفاقی وزارت قانون کو بھیج دیا گیا تھا جس کا آج نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، یوسف رضاگیلانی مستفید ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کا جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بھی ترمیمی آرڈیننس کے باعث غیر موثر ہونے کا امکان ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، احد خان چیمہ، وسیم اجمل سمیت اہم بیورو کریٹس بھی مستفید ہوں گے۔

ن لیگ، پیپلز پارٹی کے بعد ایک اور اپوزیشن جماعت نے نیب آرڈیننس کی مخالفت کر دی

نیب ترمیمی آرڈیننس منظوری کے اگلے روز سپریم کورٹ میں چیلنج

نیب ترمیمی آرڈیننس، وزیراعظم کس کو این آر او دینا چاہتے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا انکشاف

نیب ترمیمی آرڈیننس کیوں لایا گیا؟ سعید غنی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس سے متروکہ وقف املاک بورڈ انوسٹمنٹ کیس میں آصف ہاشمی کے بھی مستفید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا، آشیانہ اقبال، صاف پانی کرپشن کیس، پیراگون ریفرنس، پارک ویو سوسائٹی اور چنیوٹ کرپشن کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ، راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے کیسز بھی منتقل ہونے کا امکان ہے، 56 کمپنیوں میں کرپشن کے کیسز بھی منتقل ہو جائیں گے۔

Leave a reply