وزیراعظم نے اپنے کتے کے نام پر ٹائیگر فورس بنا لی،مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں خطاب

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہی، شہبازشریف نے اپنے اسپتال پیش کیے تو حکومت نے ٹھکرا دیے، مولان فضل الرحمان بلاول بھٹو کی مدد کو بھی ٹھکرادیا، لیکن ٹائیگر فورس نام رکھ دیا، انکے کتے کا نام بھی ٹائیگر ہے، اس سے کیا میسج دینا چاہتے ہیں، کبھی سوچا ہے آپ نے.

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کرونا کی وبا کی لپیٹ میں ہے ،وقت کے ساتھ معلوم ہوگا کہ کرونا وائرس قدرتی ہے یا انسان کا بنایا ہوا ہے ،دنیا میں کرونا سے تین لاکھ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں ،ڈاکٹر اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کا علاج کررہے ہیں ،موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،دو ماہ بعد پارلیمنٹ کا اجلاس ہورہا ہے ،حکومت کو خود قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانا چاہیے تھا ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اپوزیشن کئ ریکوزیشن پر ہورہے ہیں ،

مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ یہ چائنا وائرس ہے ،چینی وزیرخارجہ نے امریکہ کو سخت جواب دیا ہے ،اب تو کرونا کے بارے بچے بچے کو معلوم ہوچکا ہے ،کیا موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے؟ وزیراعظم نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی ، وہ سینیٹ اجلاس میں نہیں آئے ،کہتے ہیں کرونا پر بات کرو ، سیاست نہ کرو۔ جو کہہ رہے ہوتے ہیں کہ سیاست نہ کریں وہ خود کو گالی دے رہے ہوتے ہیں ،میں سیاستدان ہوں ، ہم تو سیاست کریں گے

مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نظر نہیں آرہی ہے ۔ غریبوں کو راشن فلاحی تنظیمیں دے رہی ہیں ،وفاقی حکومت کو کرونا پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے تھا ،حکومت نے شہبازشریف ، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے تعاون کے بیان کو ٹھکرا دیا،اپنے کتے کے نام پر ٹائیگر فورس بنا دی گئی ،لاک ڈائون کے بارے یونیفارم پالیسی ہونی چاہیے تھی،وسیم اکرم پلس نے پنجاب میں وزیراعظم کے فیصلوں کے برعکس فیصلے کیے ،وزیراعظم نے لاک ڈائون کے حوالے سے کس اشرافیہ کی بات کی .

مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آٹے اور چینی اسکینڈل میں حکومت جے لوگ ملوث ہیں ،تحریک انصاف کرپشن کو عبادت سمجھتی ہے اس لیے رمضان میں بھئ کرپشن کر رہی ہے ،آٹا چور چینی چور وزیروں کو ترقی دے دی گئی ہے ،آٹا و چینی چوروں کے خلاف انکوائری کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،تمام اشرافیہ عمران خان کی کابینہ میں بیٹھی ہوئی ہے ،ملک میں کرونا کی وبا پھیلی ہے اور یہ سندھ میں لوہا منوانے کی بات کررہے ہیں ۔ آپ ایمپائر کی انگلی کے باوجود پنجاب میں ہارے پھر پنجاب میں کون سا لوہا منوایا ہے

پنجاب میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ الارمنگ ، سپریم کورٹ

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج، کوئی سامنے کھڑا ہونے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ

مشاہداللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے ،ختم نبوت پر ایمان کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا ،ہم وہ کردار ادا نہیں کرنا چاہتے جو پی ٹی آئی نے ہمارے خلاف کیا ،ہمارے خلاف دھرنا دیا گیا ،نوازشریف پر جوتا پھینکا گیا ، وزیرِداخلہ کو گولی ماری گئی اور وزیرخارجہ پر سیاہی پھینکی گئی ،پوری دنیا میں قادیانی پاکستان کے خلاف سر گرم ہیں ،کیا قادیانیوں نے کبھی کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کی بات کی،دنیا بھر میں مظالم کرنے والے قادیانیوں کو کیوں تحفظ فراہم کرتے ہیں ،کی محمد سے وفا تو ہم تیرے ہیں ،قادیانی پہلے خود کو غیر مسلم تسلیم کریں پھر انہیں اقلیتی کمیشن میں شامل کیا جانا چاہیے ،چھ وزیروں نے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی کوشش کی ،حکومت قادیانیوں کو نہیں کلمے کو وزن دے اور آگ میں نہ کودے

وفاقی وزیر اطلاعات نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو سنائیں کھری کھری

Leave a reply