باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، وہ ایک نئے شہر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر چوہدری سرور سے ملاقات کے علاوہ وزیر اعظم اعلیٰ سطح اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم دریائے راوی کے کنارے جدید طرز کے نئے شہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ میں ہوگی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری بھی وزیر اعظم سے ملیں گے۔

وزیراعظم قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کریں گے،وزیراعظم پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے اقدامات پر اجلاس کی صدارت کریں گے،پنجاب کے سول سرونٹس بشمول سیکریٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

لاہور کے شمال میں جدید شہر بسانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا۔

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی، نیا شہر بسنے سے لاہور شہر کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی، 3 بیراج بھی بنیں گے . وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالہ سے اتھارٹی کی منظوری دے دی ہے.

Shares: