وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

0
40

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے جدہ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اوربین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم اورسعودی ولی عہد نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کومزید بڑھانے پراتفاق کیا،وزیراعظم نے رمضان کے خصوصی ایام میں مقامات مقدسہ میں جانے کا موقع فراہم کرنے پراظہارتشکرکیا،دوطرفہ تاریخی تعلقات، مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد کووسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا وزیراعظم  نے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مستقل حمایت کی یقین دہانی کروائی،وزیراعظم  نے پاکستانی عوام کی طرف سے مقدس سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہارکیا

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا،وزیر اعظم عمران خان نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی کے اقدامات کی تعریف کی،وزیر اعظم نے کورونا میں پاکستانیوں کی فلاح کے لیے اقدامات پر سعودی قیادت سے اظہار تشکرکیا،وزیر اعظم عمرا ن خان نے مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا ،وزیراعظم نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں پر روشنی ڈالی ،

وزیراعظم اور ولی عہد کے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے،کونسل پاک سعودی تعلقات کی ترقی کو اسٹریٹجک سمت فراہم کرے گی، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں اہم کردارادا کرے گی پاکستان اورسعودی عرب میں متعددمعاہدوں،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان توانائی، ہائیڈرو پاور منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ایم اویوز پر دستخط ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور آبی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان جرائم کے تدارک میں تعاون اور سزایافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق مفاہمت کی یاداشتیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیاراعظم عمران خان اپنے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیر اطلاعات فواد چودھری، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان و دیگر بھی ہمراہ ہیں۔

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

 

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے قبل طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ

Leave a reply