وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سیاسی صورتحال پر سینئر وزرا کا اجلاس ہوا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اور وفاقی وزرا مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے مشاورتی اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق مشاورت ہوئی مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیاگیا اجلاس میں 27مارچ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدار جانے کی کوئی فکر نہیں، میں نے کون سا اقتدار میں آ کر اپنی فیکٹری لگائی ہیں، وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی سیکورٹی اور بیرون ممالک دوروں کے علاوہ اپنے تمام تر اخراجات میں خود برداشت کرتا ہوں.
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا تھا کہ وفاداری بدلنے والوں کو شرم آنی چاہیے،آصف زرداری نے سندھ میں خوف کا ماحول بنایا ہوا ہے،پیسے کی لالچ میں ارکان کا پارٹی چھوڑنا قابل افسوس ہے،پارٹی کو آئندہ ٹکٹ دیتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے،سندھ میں لوگوں پر مظالم ڈھانا پیپلز پارٹی کا کلچر ہےسندھ میں پیپلز پارٹی نے عوام کو ڈرا کر رکھا ہے
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیئثت کیا ہے کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اھمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز لاہور میں ہوں گے، گورنر راج سے متعلق سیاسی باتیں بعد 2 بجکر 30منٹ پر کروں گا
دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم آپ کو خوشگوار سرپرائز دیں گے،پنجاب میں جو ہمارے لوگ توڑے گئے تھے وہ کیا تھا،
دوسری جانب شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج لگانے کا مشورہ دے دیا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہارس ٹریڈنگ کرکے کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے،اب بلیک میلرزاور ووٹ بیچنے اور خریدنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سندھ میں گورنر راج کےبغیراب کوئی دوسرا حل نہیں ہے،مرکز کیخلاف سازش ہورہی ہوتو وزیراعظم گورنرراج کی سفارش کر سکتے ہیں ،31مارچ یا 2،3اپریل کو ووٹنگ کا دن ہوگا، آج دوبارہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی میری پوری کوشش ہوگی کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے،جس دن سندھ میں گورنرراج لگے گا اس دن کچھ ثبوت پیش کریں گے، بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتا، خریدو فروخت کے شواہد ہیں،
قبل ازیں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہمارے ساتھ رہنے والوں کے ضمیر اچانک نوٹوں کی چمک دیکھ کر جاگ گئے انہوں نے جمہوریت کو بازار کی لونڈی سمجھا ہے ۔ آج سندھ ہاؤس میں لوگوں کے ضمیر کی نیلامی ہو رہی ہے ، سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ ہاؤس صرف اپنی چوری بچانے کیلئے لایا گیا ہے ،انہوں نے سندھ ہاؤس کو نیلام گھر میں تبدیل کر دیا ہے ،جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے ارکان پر پابندی ہونی چاہئے ۔ عمران خان حق و سچ کے ساتھ کھڑا ہے ۔
دوسری جانب ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس عون چودھری کی رہائش گا ہ پرہوگا ،رکن ترین گروپ فیصل جیوانہ کا کہنا ہے کہ تمام ارکان مستقبل کی حکمت عملی پر تجاویز دیں گے، اجلاس میں جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوگا، حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی سے ہونے والی ملاقات اور رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا
ڈی چوک اسلام آباد جلسہ کی حکومت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں،معاون خصوصی علی نواز اعوان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،اجلاس میں جلسے کی تیاریوں کے لیے اسلام آباد بھرمیں کیمپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا حکومت کے کارناموں کی تشہیر کیلئے اسلام آباد بھر میں ایس ایم ڈیز نصب کی جائیں گی ڈی چوک اسلام آباد جلسہ سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو تحریری مراسلے جمع کروا دیئے گئے،علی اعوان کا کہنا تھاکہ 27مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کے شرکا وزیراعظم کی قیادت میں لٹیروں کو پیغامِ اَجل دیگا،ڈی چوک کا اجتماع کرپٹ سیاست کی گرتی دیواروں کو آخری دھکہ دیگا،
واضح رہے کہ تحریک اںصاف کے باغی اراکین سامنے آ چکے ہیں اور انہوں نے سندھ ہاؤس میں رہائش اختیار کر رکھی ہے، سندھ ہاؤس میں میڈیا کو دیئے گئے انٹرویوز میں تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے کسی کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی پیسے لئے ہیں، تحریک انصاف کے باغی اراکین سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی سر جوڑ لیا ہے اور فوری اجلاس بلایا جس میں شیخ رشید نے انہیں گورنر راج سندھ میں نافذ کرنے کا مشورہ دیا، تا ہم ابھی تک اجلاس جاری ہے اور کوئی بھی فیصلہ متوقع ہے
دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی سندھ ہاؤس میں تعداد 12 نہیں بلکہ 24 ہے اس بات کا انکشاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا، راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں 24 اراکین ہیں جن کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے، مزید اراکین بھی آنے کو تیار ہیں،اراکین ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ان پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے،خان صاحب سے اختلاف ہے اس لیے ہم نے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ (ن) انہیں ایڈجسٹ نہیں کرپارہی ہمیں گھوڑے اور خچر کہا جارہا ہے ان سے اچھائی کی کیا امید ہے،
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم
الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے
سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی
چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف
ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف
کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید
گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان
سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی
وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ
اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ
سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض
سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط