مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائیز...

آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں آج چیئرمین مہاجر قومی...

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی...

فارم 45کی اصلیت کیا ،وائٹ پیپر ہم تیار کر رہے ہیں،مریم اورنگزیب

سابق وفاقی وزیر ،رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات میں 8، 9 سال کا انتظار ختم ہوا، بہت مہم چلائی گئی الیکشن نہیں ہونگے, لیکن الیکشن ہوئے،2013 کے بعد اصلی الیکشن ہوا, کیونکہ 2018 میں آر ٹی ایس کو بیٹھا کر الیکشن ہوا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن کسی جماعت نے کسی صوبے میں کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، جب الیکشن کا رزلٹ آنا شروع ہوا, اور فارم 45 مرتب کیے جا رہے تھے، سوشل میڈیا پر فارم 45 فلوٹ کروایا گیا اس وقت وہ مرتب کیے جا رہے تھے، ہم میڈیا کو بتاتے رہے کہ یہ فارم 45 غلط ہیں ، ایک وائٹ پیپر ہم تیار کر رہے ہیں جلد پیش کریں گے، ہمارے رزلٹ مرتب ہو رہے تھے اور میڈیا پر چل رہے تھے، جھوٹا بیانیہ ٹی وی چینلز پر چلایا جا رہا تھا، جب عدالت گئے تو مخالفین کے وکلاء نے فارم 45 کی جگہ ٹی وی کے سکرین شاٹس جمع کروائے گئے، صرف سکرین پر انحصار کرتے ہوئے وہ پہنچ گئے،

کے پی میں کوڑے دانوں میں شیر کے نشان والے بیلٹ پیپر نکلے،مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چھ فیصد الیکشن رزلٹ پر تاثر بنایا گیا ،الیکشن کمیشن میں اطلاع دی رزلٹ روکا جارہا ہے،خالی سکرین شارٹس فارم 45کہاں سے آئے صرف سکرین پر ہی تھے، فارم 45میں سب سے زیادہ آزاد لوگ جیتے اگر وہ جعلی ہیں تو اس کا مطلب آزاد لوگ جیتے ہی نہیں، لطیف کھوسہ نے عدالت میں جج کے سامنے ٹی وی پر چلائے جانے والے 45دکھائے ،کے پی میں کوڑے دانوں میں شیر کے نشان والے بیلٹ پیپر نکلے ہیں، بین الاقوامی میڈیاکو فارم 45کو دینے کا کہا گیا اس نے کیا کرنے ہیں ،ہم اپنے اعتراضات ایک پلیٹ فارم پر لے کر گئے ہیں، الیکشن میں فتنہ و سازشی گروہ نے کے پی کو ڈھاکہ بنانے کے بیانات دئیے، جو ڈنڈا و بد تمیزی کرے جعل سازی کرے تو اس کا بیانیہ ہے،

مجھے بتائیں انٹر نیشنل میڈیا کیا کرے گا فارم 45 کا ؟یہ 2014نہیں کہ ڈی چوک میں دھرنا دے کر بیٹھ جائیں ،مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے تو آپکی سائفر کیس میں حکومت گرائی تو کیوں مدد مانگ رہے ہیں،آج ایبسلوٹلی یس کہہ رہے ہیں امریکہ الیکشن میں مداخلت کرے ،یہ ملک میں دوبارہ ناکام سازش کو مکمل کرکے عدم استحکام لانا چاہتے ہیں ،کبھی کہتے امریکہ اور روس الیکشن میں مداخلت کریں،جو جیتے ہوئے ہیں ان پر دھاندلی کاالزام لگا رہے ہیں،جھوٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے فارم 45کی اصلیت کیا ہے، ذمہ دار جماعت ہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی سانپ کی پٹاری نہیں ثبوت ہیں، الیکشن کو متنازعہ بناکر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی،انٹرنیشل میڈیا کو فارم 45 دینے کی کیا ضرورت تھی ،مجھے بتائیں انٹر نیشنل میڈیا کیا کرے گا فارم 45 کا ؟یہ 2014نہیں ہے کہ ڈی چوک میں دھرنا دے کر بیٹھ جائیں ،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا فارم 45 ہی اصل ہے

پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گردی کر کے جمہوریت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی،عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک سو ارب روپے سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی ،
ڈیجیٹل دہشت گردی سے جعلی فارم 45 میڈیا پر چلوائے گئے،محض چند فارم 45 جن کو وجود نہیں تھا ایک پولنگ اسٹیشن کے دو کیسے جاری ہو سکتے ہیں،پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشت گردی کر کے جمہوریت کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی، دھاندلی ہوتی تو کیا جاوید لطیف رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق ہارتے آپ کے پی میں جیتے کیا وہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے،آپ تو کہتے تھے امریکی غلام نہیں تو کیوں انہیں پکار رہے ہیں،تمام پولنگ اسٹیشن پر میڈیا کے لوگ موجود نہیں ہو سکتے،

پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan