سینیٹ انتخابات، ن لیگ کے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور نہ ہو سکے

0
33

سینیٹ انتخابات، ن لیگ کے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں منظور نہ ہو سکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ الیکش کمیشن نے نیب، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا ،الیکشن کمیشن نے پرویزرشید کے کاغذات نامزدگی تا حال منظورنہیں کیے الیکشن کمیشن نے پرویزرشید کو کل 12بجے تک اعتراضات جمع کروانے کا وقت دے دیا،

مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ کے کاغذات نامزدگی منظورنہ ہو سکے ۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ اعظم نذیرتارڑنے تاحال پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کرایا،اعظم نذیرتارڑکوپارٹی ٹکٹ جمع کرانے کیلئے شام 5 بجے تک مہلت دیدی

پیپلز پارٹی کے شہادت اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، شہادت اعوان کے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر کاغذات درست قرار دیے گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جام مہتاب ڈاہر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پی ٹی آئی کے جمشید اقبال کے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل کل تک جاری رہے گا۔امیدوارکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور ان اپیلوں کونمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست چوبیس فروری کو آویزاں کی جائے گی۔

امیدواراپنے کاغذات رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو واپس لے سکیں گے۔سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر پولنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

Leave a reply