پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

0
150
toll tax

اسلام آباد(محمد اویس) پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا،اطلاق یکم جولائی 2024سے ہوگا ۔نیشل ہائی وے، ایم ون موٹروے،ایم تری موٹروے،ایم فور موٹروے ، ایم فائیو موٹروے اور حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے نیشنل ہائی وے پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دیا گیا ہے بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیا ہے دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 پہ کر دیا گیا ہے جبکہ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250سے بڑھا کر 350 روپے کر دیا گیا ہے، ایم ون اسلام آباد سے پشاور موٹروے کا ٹول ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا ہے ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کر دیا گیا ہے ویگن کا ٹول ٹیکس 400 سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے . 13 سے 14 سیٹ کوسٹر کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کر دیا گیا ہے بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے دو اور تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 1270 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا.

لاہور عبدالحکیم موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 350 سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا ہے ویگن کا ٹول ٹیکس 570 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا 13 سے 24 سیٹ بس کا ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 1150 روپے کر دیا گیا ہے بس اس کا ٹول ٹیکس 1200 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1500 روپے سے بڑھا کر 2100 روپے کر دیا گیا جبکہ اس سے بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 1910 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا.

ایم ایم فائیو کا ٹول ٹیکس بھی بڑھایا گیا ہے ملتان سے سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا ویگن کا ٹول ٹیکس980 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا 13 سے 24 سیٹ کوچ کاٹول ٹیکس 1450 روپے سے بڑھا کر 1900 روپے کر دیا گیا بس کا ٹول ٹیکس 2060 روپے سے بڑھا کر 2600 روپے کر دیا گیا دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 2670 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کر دیا گیا بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 3290 روپے سے بڑھا ک4500 کر دیا گیا.

ای 35 حسن ابدال حویلیاں مانسہرا ایکسپریس وے کا بھی ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے کار کا ٹول ٹیکس 130 روپے سے بڑھا کر 180 روپے کر دیا گیا ویگن کا ٹول ٹیکس 210 روپے سے بڑھا کے 280 روپے کر دیا گیا 13 سے 24 سیٹ کوچ کا ٹول ٹیکس 300 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیا گیا بس کا ٹول ٹیکس 430 روپے سے بڑھا کر 560 کر دیا گیا بس کا ٹول ٹیکس 430 روپے سے بڑھا کر 560 روپے کر دیا گیا ہے دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 560 روپے سے بڑھا کر 750 روپے کر دیا گیا جبکہ بڑے ٹرالر کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کر دیا گیا نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا .

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

Leave a reply