ہوٹل میں قحبہ خانہ،پولیس کا چھاپہ،رنگ رلیاں مناتے جوڑے گرفتار

عمر حیات نے بشریٰ کو ایک ہزار روپے حرام کاری کے لئے دیئے
0
95
hotel

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے ہوٹل میں چھاپہ مار کر مردو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں قحبہ خانہ چل رہا ہے

تھانہ اسلام پورہ پولیس نے قحبہ خانے میں چھاپہ مار کر مرد و زن کو گرفتار کر لیا.ایس ایچ او اسد قریشی کا کہنا ہے کہ مارگلہ ہوٹل میں دس مرداور دس عورتیں حرام کاری کی نیت سے موجود تھیں۔مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تمام کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مارگلہ ہوٹل میں قحبہ خانہ چلایا جا رہا تھا جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ہوٹل منیجر اور باقی سٹاف کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں کسی قسم کا غیر قانونی کام ہرگز برداشت نہیں کیا جاۓ گا۔

درج مقدمہ کے مطابق ہوٹل مالک عامر،منیجر راشد سکنہ راجگڑھ،منیجر مشتاق سکنہ اوکاڑہ،عرفان، خضر، آنش،عثمان، شکیل،حمید،عمر حیات،سونیا،عائزہ،نگہت،عروسہ، صبا،رضیہ،اقرا، زرینہ،قمرالنسا، بشریٰ کوگرفتار کیا گیا ہے ،عامر نے بتایا کہ بشریٰ کو حرام کاری کے لئے پانچ سو دیئے گئے ہیں،راشد نے بتایا کہ عائزہ کو ایک ہزار روپیہ دیا ہے،مشتاق نے نگہت کو پانچ سو روپے دیئے،عرفان نے عروسہ کو پانچ سو روپے دیے،جعفر نے صبا کو ہزار دیئے،عمر حیات نے بشریٰ کو ایک ہزار روپے حرام کاری کے لئے دیئے،

ڈی ایس پی حافظ عبید اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام پورہ سرکل کے تمام تھانوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔ایس پی سٹی سلیمان ظفر نے ایس ایچ او اسد قریشی اور ریڈنگ ٹیم کو برائی کے اڈے کیخلاف کارروائی کرنے پر شاباش دی

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

دوسری جانب ٹاؤن شپ پولیس نے 2رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان میں محمد سلیم اور مبشر شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی ، پرائز بانڈ ،ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں،12 تولہ طلائی زیوارات برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان سے 2 لاکھ نقدی رقم ،2عدد موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان گھروں میں داخل ہو کے نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان کے قبضہ سے 1پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان نقب زنی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں

Leave a reply