حیدرآباد پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 2 مرد 3 خواتین گرفتار کر لیے گئے
ایس ایس پی حیدرآباد کی اسپیشل ٹیم نے تھانہ ہٹڑی کی حدود میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کی، تھانہ ہٹڑی کی حدود علی آباد کے علاقہ مکین کی شکایات پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے نوٹس لیا اور کاروائی کا حکم دیا، حیدرآباد پولیس نے تھانہ ہٹڑی کی حدود علی آباد کے علاقے میں فحاشی کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 2 مرد اور 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ،گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل، صدام حسین، مسمات روزینہ، سونیہ اور کائنات کے نام سے ہوئی ،گرفتار تمام مرد و خواتین کو فحاشی پھیلانے کے الزام میں علاقہ مکین کی شکایات پر گرفتار کیا گیا
علاقہ مکین کی جانب سے حیدرآباد پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا گیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ہٹڑی میں مقدمہ درج کرلیا گیا
قبل ازیں حیدرآباد پولیس کی منشیات فروشوں اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس نے منشیات و منظم کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کیں،
تھانہ سائیٹ ،ڈی ایس پی لیاقت علی جسکانی کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر سید زاہد حسین شاہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی ،دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کوکا کولا چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام جگنو گانجی اور عرفان یوسفزئی کو مین پوری سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد 600 عدد تیار شدہ مین پوری اور 1 عدد موٹر سائیکل 125 پولیس تحویل میں لیکر گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
تھانہ کینٹ، ڈی ایس پی محمد اسلم پٹھان کی سربراہی میں ایس ایچ او سب انسپیکٹر ملک جاوید اقبال نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے ڈفینس فیز II کے قریب 4 مشکوک اشخاص کو روک کر چیک کیا جن کے قبضے سے دوران تلاشی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی جس پر کینٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں خادم حسین رند، عبدالرشید رند، ذوالفقار رند اور منیر جان شامل ہیں گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ،کینٹ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
@MumtaazAwan
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟
نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار