پولیس مقابلے میں اے ایس آئی شہید، ایک ڈاکوہلاک،ایک فرار
شیخوپورہ: لاہور روڈ پر پولیس مقابلہ میں اے ایس آئی شہید ہو گیا
شہید ہونے والے اے ایس آٸی کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ڈاکو بھی مارا گیا. اے ایس آئی محمد نواز اور ڈاکو عرفان پٹھان کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ پہنچا دی گئی ہیں ،پولیس حکام کے مطابق لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے نزدیک پٹرولنگ پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا شہید ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق پٹرولنگ پولیس سے ہے،ناکہ پر موٹر سائیکل روکنے کی بجائے ڈاکوؤں نے پولیس پر پٹرولنگ پولیس پر فائرنگ کر دی،فائرنگ کے تبادلہ کے دوران دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا،مرنے والے ڈاکو کی شناخت عمران پٹھان والد عرفان پٹھان کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کا رہائشی تھا
اے ایس آئی محمد نواز نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا ، محکمہ لازوال قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گا،آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےشیخوپورہ میں جام شہادت نوش کرنے والے اے ایس آئی محمد نواز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اے ایس آئی محمد نواز نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کیا ، محکمہ لازوال قربانی کبھی فراموش نہیں کرے گا۔شہید اہلکار کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد نواز کا تعلق پنجاب ہائی وے پٹرول ( پی ایچ پی ) سے ہے ۔ آئی جی پنجاب نے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔سپروائزری افسران شہید اے ایس آئی کے اہلخانہ سے قریبی رابطہ رکھیں ۔
ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل
بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل
کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل
بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید
ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل
ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید