پورنو گرافی کیس ،شلپا شیٹی کے شوہر جیل سے رہا

0
64
پورنو-گرافی-کیس-،شلپا-شیٹی-کے-شوہر-جیل-سے-رہا #Baaghi

پورنو گرافی کیس ،شلپا شیٹی کے شوہر جیل سے رہا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پورنو گرافی کیس میں گرفتار شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی

راج کندرا کو دو ماہ بعد آج اکیس ستمبر کو جیل سے رہا کر دیا گیا، مجسٹریٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی، راج کندرا 64 روز جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوئے ، راج کندرا پر فحش مواد تیار کرانے اور انہیں ایپس پر اپلوڈ کرنے کا الزام ہے راج کے علاوہ دوسرے ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ راج کندرا کو 19 جولائی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ کے عہدیداران سپلیمنٹری چارج شیٹ عدالت میں جمع کروا چکے ہیں چارج شیٹ 1467 صفحات پر مشتمل ہے جس میں 43 گواہوں کے بیانات ہیں ، راج کندرا کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد ان کے وکیل پرشانت پاٹل کا کہنا تھا کہ کس ایپ پر کیا اپلوڈ ہونا ہے اس کا فیصلہ مشہور ہستیاں اور پروڈیوسر کرتے ہیں راج کندرا یا ریان کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا 1400 صفحات کی چارج شیٹ میں ایک بھی ثبوت ایسا نہیں ہے جو یہ ظاہر کرتا ہو کہ راج فحش مواد اپلوڈ کر رہے تھے

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں شلپا شیٹھی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس قسم کی کسی ویب سائٹ کے بزنس کا معلوم نہیں تھا، اور نہ ان سے آنے والے پیسے کے بارے میں جانتی تھیں۔ پولیس کی جانب سے راج کندرا سے متعلق سوال پر شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں اس قدر مصروف تھیں کہ نہیں جانتی تھیں راج کیا کر رہے ہیں۔

راج کندرا کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر آسمان میں پھیلے قوس قزح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا قوس قزح کا وجود یہ بتانے کے لئے ہے کہ ایک برے طوفان کے بعد بھی خوبصورت چیزیں ہو سکتی ہیں

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

Leave a reply