پیر، 26 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

gold price in pakistan today

 7 روز مسلسل کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 9 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے زیر اثر مقامی صرا فہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 436 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 201روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 28روپے کی سطح پر آگئی۔


دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 20سینٹس کے اضافے سے 54ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 5ہزار 878روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17روپے کی کمی سے 5ہزار 039روپے کی سطح پر آگئی۔