بدھ، 21 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور: شیشے کا گلاس ٹوٹنے پر گھر میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی پر تشدد سے بازو ٹوٹ گیا، مقدمہ درج


لاہور میں گھر میں کام کرنے والی 10 سال کی بچی پر تشدد سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ کے والد صفدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ نبی پورہ میں وارث کے گھر کام کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق ایمان فاطمہ سے شیشے کا گلاس ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد اس پر تشدد کیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر کے مطابق بچی پر تشدد میں ملوث ایلیٹ فورس کی کانسٹیبل زنیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔