پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا


امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔


خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران و یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرات کے پیش نظر امریکہ نے مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔


عرب میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے 12 ممالک کے امریکی سفارت خانوں نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے, الرٹ ایران اور یمن حوثی ملیشیا کے حملوں کے خطرات پر جاری کیا گیا,سیکیورٹی الرٹ میں اردن، عراق، ایران، یمن، لبنان اور شام سمیت خلیجی ممالک شامل ہیں۔


امریکی وزارت خارجہ نے خطے میں موجود تمام امریکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کشیدہ علاقوں سے دور رہیں، اور ممکنہ فضائی بندش یا پروازوں کی منسوخی کی صورت میں تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ دنیا بھر میں امریکی شہریوں کے لیے سفری احتیاطی تدابیر کو بھی سخت کر دیا گیا ہے, امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ کے کشیدہ علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔