پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیف علی خان کا کرینہ کپور کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

Saif Ali Khan wants to go to the UK, has connections to the underworld | Baaghi TV

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کامیڈی شو میں شرکت کے دوران اپنی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان کی رات کو سونے سے پہلے کی ایک دلچسپ عادت کا انکشاف کیا ہے-


’دی کپل شرما شو‘ کی حالیہ قسط میں میزبان کپل شرما نے جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 14 سالہ ازدواجی زندگی کے باوجود دونوں تر و تازہ دکھائی دیتے ہیں، اس پر سیف علی خان نےکرینہ کی سونے سے پہلے کی عادت کے بارے میں بتایا۔


اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ میرے خاندان میں دیسی گھی روز مرہ معمولات کا حصہ ہے اور اس کا استعمال صرف کھانا پکانے تک محدود نہیں، کرینہ کپور خان رات کو سونے سے پہلے اپنے پیروں پر دیسی گھی لگاتی ہیں جس پر کرینہ نے بھی بتایا ہے کہ اس معمول پر عمل کر نے کے بعد مجھے اچھی نیند آتی ہے،سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ رات کے وقت ہمارے کمرے سے سڑک کنارے موجود ڈھا بے جیسی خوشبو آتی ہے، جس پر شو میں قہقہے گونج اٹھے۔


اس سے قبل کرینہ کپور نے اپنی 14 ویں شادی کی سالگرہ پر سیف علی خان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا، جس میں دونوں کی ابتدائی ملاقاتوں اور ساتھ گزارے گئے وقت سے لے کر خاندانی تعطیلات اور اپنے دو نوں بیٹوں کے ساتھ یادگار لمحات کی جھلکیاں شامل تھیں، کرینہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا تھا کہ زندگی کے سفر کا ایک اور سال اور ابھی ایک پوری زندگی باقی ہے۔