نصیر آباد ، 78 منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے فیز ون اور فیز ٹو کے تحت ضلع نصیر آباد میں منظور کیے گئے مجموعی طور پر 78 ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل کر لیے گئے۔
یہ منصوبے عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے تھے۔ منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے۔منصوبوں کی بروقت تکمیل سے مقامی آبادی کو براہِ راست سہولیات میسر آئی ہیں، جبکہ ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مکمل ہونے والے یہ منصوبے ضلع نصیر آباد میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی ضروریات کی تکمیل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں




